حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بین الاقوامی امور میں پارلیمانی اسپیکر کے معاون خصوصی نے کہا: " خطے میں اسرائیلی انٹیلیجنس سروس موساد اور اس سے وابستہ افراد کی طرف سے ایران اور علاقے میں کسی بھی خفیہ یا آشکارا اقدام کا جواب صہیونی ریاست کو ہی نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات کو دینا ہو گا۔
العالم کے ساتھ ایک تفصیلی انٹرویو میں پارلیمنٹ اسپیکر کے خصوصی معاون حسین امیر عبداللھیان نے خطے میں رونما ہونے والے تازہ ترین واقعات خصوصا اسرائیل امارات معاہدے اور دیگر عرب ممالک کے ساتھ صہیونی ریاست کے تعلقات پر گفتگو کی ہے۔
بین الاقوامی امور میں اسپیکر کے معاون خصوصی کا خیال ہے کہ صہیونی ریاست کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے معاہدے کی تلخ حقیقت، جسے ہمارا ملک دیکھنا نہیں چاہتا ہے، وہ یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات امریکیوں کے ماتحت ہے اور جو کچھ ہوا ہے اس کا ایک حصہ ابھی سامنے آیا ہے. اور ان میں سے کچھ تلخ واقعات جو پیش آئے وہ متحدہ عرب امارات کا آزادانہ فیصلہ نہیں تھا اور ان امریکی اور صہیونی دباؤ کی وجہ سے تھا کہ امارات اس طرح کی ذلت کا شکار ہوا اور فلسطینی قوم کے خلاف اس غداری کا ارتکاب کیا۔
العالم: بنیادی طور پر خارجہ پالیسی کے معاملے میں متحدہ عرب امارات کو کتنا آزاد سمجھا جاسکتا ہے؟ کیونکہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ متحدہ عرب امارات خارجہ پالیسی میں امریکی خارجہ پالیسی کا تابع ہے۔
میں اپنی ملازمت کے تقاضوں کی وجہ سے اکثر متحدہ عرب امارات کے عہدیداروں سے گفتگو کرتا رہا ہوں، بدقسمتی سے، متحدہ عرب امارات 8 سال پہلے ایک غلط فہمی کا شکار ہوا اور وہ یہ کہ وہ سمجھتا تھا کہ وہ خلیج فارس کے چھے ملکوں میں سب سے بلندتر اور طاقتور ہے یہاں تک کہ وہ سعودیوں سے بھی خود کو برتر سمجھتا ہے۔
میں نے ایک مرتبہ ایک اعلی اماراتی عہدیدار سے پوچھا کہ آپ کو کس چیز نے یمن کے ساتھ جنگ میں جانے کی ترغیب دلائی، اور کیا یمن جو ایک مضبوط اور گہری تاریخ والا عرب ملک ہے اس کے ساتھ آپ کا یہ طرز عمل صحیح تھا؟ اس اماراتی عہدیدار نے مجھے جواب میں کہا کہ ہم یمن میں سعودی گھوڑوں کا استعمال کریں گے، لیکن ہمیں یقین ہے کہ آخر میں یمن کی جنگ میں متحدہ عرب امارات کی جیت ہو گی نہ سعودی عرب کی۔ تب میں نے کہا کہ یمن کی جنگ کے فاتح اس ملک کے مظلوم عوام ہیں۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ دبئی اور ابوظہبی کے شیشے کے محلوں نے ان کو غرور میں مبتلا کر دیا ہے۔ اور اسی غرور نے انہیں یمن کے خلاف جنگ میں داخل کیا اور اب اسی غرور کی وجہ سے وہ صہیونیوں کے ساتھ میں مل بیٹھے ہیں۔
صہیونی حکومت کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے معاہدے کی تلخ حقیقت جو ہم دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے وہ یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات امریکیوں کے جوتوں کے نیچے آچکا ہے اور جو کچھ بھی اب تک ہوا ہے وہ امریکیوں کے منصوبے کا ایک حصہ ہے، ان تلخ واقعات میں متحدہ عرب امارات آزادانہ فیصلہ نہیں لے سکا، اور امریکی اور صہیونی دباؤ کی وجہ سے وہ اس طرح کی ذلت کا نشانہ بنے ہیں اور فلسطینی قوم کے خلاف اس خیانت کا ارتکاب کر بیٹھے ہیں۔
العالم: متحدہ عرب امارات کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کی تعریف کیسے کی جاسکتی ہے؟ کیا محمد بن سلمان اور محمد بن زائد کے درمیان سخت کمپیٹیشن محسوس نہیں ہو رہا ہے؟
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں پرانی نسل کے حکمران روایتی طور پر بزرگوں اور پڑوسیوں کا احترام کرتے تھے۔ حالیہ برسوں میں، متحدہ عرب امارات میں محمد بن زید اور سعودی عرب میں محمد بن سلمان کے عروج کے ساتھ ، انہوں نے ایک نیا طریقہ اختیار کیا ہے۔ بن زید نے ان برسوں کے دوران امریکیوں اور مغرب کے خلاف محمد بن سلمان کے ایک مثبت کردار کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے، لہذا بن سلمان سعودی عرب میں ولی عہد کی حیثیت سے اپنا منصب مستحکم کرنے میں بن زید کا مقروض ہے۔ اسی دوران، کچھ علاقائی معاملات میں، دونوں محمد ایک ساتھ کھڑے ہو گئے، لیکن سب سے اہم موڑ جہان یہ دونوں اکٹھے ہوئے ہیں وہ یمن کے خلاف جارحیت ہے۔ ۔اماراتی حکمران بھی جنوبی یمن میں اپنے مفاد اور استعماری اہداف کی فراہمی کے خواہاں ہیں۔
![ایران کے خلاف کسی بھی اسرائیلی اقدام کا جواب امارات کو دینا ہو گا ایران کے خلاف کسی بھی اسرائیلی اقدام کا جواب امارات کو دینا ہو گا](https://media.hawzahnews.com/d/2020/09/19/4/1017065.jpg)
حوزہ/صہیونی حکومت کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے معاہدے کی تلخ حقیقت جو ہم دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے وہ یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات امریکیوں کے جوتوں کے نیچے آچکا ہے اور جو کچھ بھی اب تک ہوا ہے وہ امریکیوں کے منصوبے کا ایک حصہ ہے، ان تلخ واقعات میں متحدہ عرب امارات آزادانہ فیصلہ نہیں لے سکا۔
-
غاصب صہیونی ریاست کے ساتھ روابط کی برقراری فلسطینی قوم سے واضح خیانت،انصار اللہ
حوزہ/یمن کی عوامی تحریک انصارالله نے غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ روابط کی برقراری کو فلسطینی قوم سے واضح اور آشکارا خیانت قرار دیا ہے۔
-
تاریخ خود کو دہرا رہی ہے اور سعودی عرب ناجائز صہیونی حکومت کے نقش قدم پر چل رہا ہے،کاظم غریب آبادی
حوزہ/ویانا میں تعینات بین الاقوامی تنظیموں میں ایران کے مستقل نمائندے نے عالمی جوہری ادارے کے بورڈ آف گورنرزکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کی کچھ…
-
دو مکار ڈائریکٹر «ٹرمپ اور نتن یاہو» کا سازشی ڈرامہ
حوزہ/لبنانی میڈیا کے مطابق نتین یاہو اور ٹرامپ اس غلط فھمی میں مبتلا ہے کہ بحرین و امارات کے دستخط سے وہ سقوط سے بچ جائیں گے۔
-
سیمینار "یمن کے خلاف جارحیت کے پہلؤوں کا جائزہ":
مزید ایک کروڑ 10 لاکھ یمنی خواتین اور بچوں کو جانی خطرہ لاحق ہے، محترمہ دینا سلیمان
حوزہ/ انڈونیشیا کے اسلامی انسٹی ٹیوٹ کی سربراہ نے کہا: بلاشبہ یمنی عوام سعودی مظالم کے مقابلے میں ثابت قدم اور با استقامت ہیں اور سعودی عرب جنگ میں شکست…
-
مزید عرب ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار ہیں، ٹرمپ
حوزہ/امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 5 یا 6 مزید عرب ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
-
امام جمعہ سنندج:
متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل سے معاہدہ کرکے دنیائے اسلام سے خیانت کی ہے
حوزہ / ایران کے شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: تقوا، تواضع اور صلہ رحمی دنیاوی اور اخروی زندگی میں خوش بختی کے اسباب ہیں۔
-
یمنی عوام پر فوجی حملوں کی روک تھام کے لیے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا،ایرانی عہدیدار
حوزہ/ ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی معاون برائے سیاسی امور نے یمن کے مظلوم عوام کے خلاف بمباری اور فوجی حملوں اور ان کے محاصرے کو بین الاقوامی اصولوں اور…
-
آیت اللہ عیسی قاسم:
آل خلیفہ حکومت کے ولی عہد شہزادہ سلمان نے بحرین کی اپوزیشن اور انقلابیوں کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے
حوزہ/ بحرین اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ عیسی قاسم نے خبردار کیا: "آل خلیفہ حکومت کے ولی عہد شہزادہ سلمان نے بحرین کی اپوزیشن اور انقلابیوں کو ختم کرنے…
-
ابو ظہبی؛ یمنی حوثیوں کے حملوں کے بعد ٹھنڈا پسند کرے گا یا گرم؟
حوزہ/ انصار اللہ یمن نے 16 جنوری بروز سوموار، ابوظہبی کو 20 ڈرونز اور 10 بیلسٹک میزائلوں کا گرم تڑکا لگا دیا اور ساتھ خبردار بھی کیا کہ اگر اب بھی ابو…
-
ابو ظبی میں امارات کے نائب وزیر اعظم اور ایرانی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات میں بہتری پر تبادلہ خیال
حوزہ/ متحدہ عرب امارات اور ایران کے عہدیداروں درمیان ابو ظبی میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
حوثی حملہ کے بعد اسرائیل خیموں میں مچی کھلبلی، امارات کو سیکیورٹی اور انٹیلی جنس معاونت کی دی پیشکش
حوزہ/ ابوظبی میں ہونے والے حوثی کی جانب سے حملے کے بعد اسرائیلی نے متحدہ عرب امارات کو سیکیورٹی انٹیلیجنس میں معاونت کی پیش کش کردی ہے۔
-
امریکی چودھراہٹ کی مٹی پلید ہوچکی ہے،ایرانی سفیر
حوزہ/ پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے ایران مخالف امریکی حالیہ اقدام کے رد عمل میں کہا کہ واشنگٹن کی جبر اور غنڈہ گری کو شکست کا سامنا…
-
انصاراللہ یمن کے ڈرونز کا ابوظہبی پر حملہ؛ ایران کی قیادت میں مزاحمتی تکنیک نے دنیا کی جدید ٹیکنالوجیز کی ناکامی کو ثابت کر دیا
حوزہ/ ابو ظہبی پر یمن کے حملے نے ایک بار پھر ایران کی قیادت میں مزاحمت کی تکنیکی طاقت کے مقابلے میں دنیا کی جدید ٹیکنالوجیز کی ناکامی کو ثابت کر دیا۔اس…
-
یو اے ای کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد اب پہلے یہودی معبد کا قیام
حوزہ/ متحدہ عرب امارات نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے نام پر بین المذاہب مرکز "ابراہیمی فیملی ہاؤس” قائم کیا ہے جس میں مسجد، چرچ اور ملک کا پہلا سیناگوگ(یہو…
-
یمنی ڈرون کا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ،تین آئل ٹینکرز تباہ
حوزہ/یمنی فوج کا ایک ڈرون متحدہ عرب امارات میں داخل ہوا اور اس نے ابوظہبی میں حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین آئل ٹینکرز تباہ ہوگئے
-
5،000 اسرائیلیوں کو متحدہ عرب امارات کی شہریت دینا غداری ہے، فلسطینی تحریک
حوزہ/ فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے متحدہ عرب امارات کے ذریعہ 5 ہزار صہیونیوں کو شہریت دینے کی شدید مذمت کی ہے۔
-
متحدہ عرب امارات میں قدیم مسیحی عبادت گاہ دریافت
حوزہ/ آثار قدیمہ کے ماہرین کو بحرین، عراق، ایران، کویت اور سعودی عرب میں اسی طرح کے دیگر گرجا گھر اور عبادت گاہیں دریافت ہوئی ہیں۔
-
متحدہ عرب امارات کا اسلامی ملک کے نام پر شرمناک اقدام، زنا کو جائز قرار دے دیا
حوزہ/ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات کےخائن حکمران بھی آل سعود کی طرح شریعت محمدی کی پامالی میں مصروف ہوگئے ہیں اور 1 جنوری 2022 سے متحدہ…
-
ابن ملجم مرادی (لعن) کا قبیلہ آج بھی علی والوں کے خلاف استعمال ہو رہا ہے
حوزہ/ خارجی عناصر آج بھی امریکہ و سعودی عرب کی بنائی گئی داعش اور القاعدہ میں فرزندان علی (ع) کے ساتھ برسر پیکار ہیں جبکہ علی والوں کو آج بھی خارجیوں کے…
آپ کا تبصرہ